اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم نے کہا ہے کہ آلودگی سے بچنے کیلئے پائیدار ماحولیاتی تحفظ کا منصوبہ وقت کی ضرورت ہے، متعلقہ محکمے آلودگی سے بچنے کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی وضع کریں۔وزیراعظم کی زیر صدارت آلودگی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے منشور کے مطابق صاف اور آلودگی سے پاک پاکستان اولین ترجیح ہے، بڑے پیمانے پر شجرکاری سے شہروں کو سرسبز بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔دوسری جانب پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ہے۔ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 306 پر پہنچ گیا، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ 463 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ میں 419، ماڈل ٹائون میں 380، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 345، ایف سی میں 316 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ علامہ اقبال ٹائون میں 320، پنجاب یونیورسٹی میں 320، ایڈن کاٹیجز میں 395 اور انارکلی بازار میں اے کیو آئی 317 تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمات کے مطابق شہرمیں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک جانے امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیر اعظم
صدر آصف زرداری کا ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور
پیپلزپارٹی کے سردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
سینٹ کام کمانڈر کی جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
کلینکس آن ویل پراجیکٹ شعبہ صحت کو مکمل طور پر بدل دے گا،، مریم نواز
بجلی بلوں میں فیول پرائس، سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا کیس سماعت کیلئے مقرر
پنجاب حکومت کا سموگ پر قابو پانے کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
بھارت سے ابھی ہمارا مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں،دفتر خارجہ
شیر افضل مروت کوپی ٹی آئی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالنےکا حکم