جاز کے آفیشل فیس بک پیج پر صارفین کاسخت ردعمل، جازکے بائیکاٹ کا اعلان

میں اپنا موبائل نیٹ ورک تبدیل کرنے جار ہا ہوں، جب وارد نے کام شروع کیا تب وارد کا صارف بنا ،جب سے وارد کا انتظام جاز کے پاس آیا سروس تباہ ہوگئی ،عثمان اکمل
میں بہت پریشان ہوں جاز سے خوش نہیں ہوں بہت سارے بنڈل آپشنز کام نہیں کر رہے ہیں ، مہربانی کرکے اپنے صارفین کے ساتھ تعاون کریں،جاز صارفین کا شکوہ
جاز(JAZZ) صارف جام محمد کہتے ہیں کہ جاز بدترین نیٹ ورک ہے ، جاز کے ستائے اسد ممتاز میتلا کا #Boycottjazznetwork(جاز نیٹ ورک کے بائیکاٹ) کا اعلان
ہیلپ لائن111پر رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے صار ف نوید اختر خاصے غصے میں بولے 55منٹ سے ہیلپ لائن پر کال کر رہا ہوں کوئی کال نہیں اٹھا رہا ،شرم آنی چاہیے

اسلام آباد(سی این پی)جاز(JAZZ)کی منصوبہ بندی سے شروع ہونے والی ڈیجیٹل سسٹمز اپ گریڈیشن تا حال مکمل نہ ہوسکی ،جاز(JAZZ) کے آفیشل فیس بک پیج اور ٹوئٹر ہینڈل پر صارفین سراپا احتجاج ، کوئی پرسان حال نہیں،صارفین کا جاز (JAZZ)کے آفیشل فیس بک پیج پر جاز(JAZZ)کے بائیکاٹ کا اعلان اور دوسری سیلولر کمپنیوں کی سمز استعمال کرنے کا عندیہ ،شکایات کا ازالہ ہو پارہا ہے اور نہ ہی مسائل ختم ہونے کا نام لے رہے ہیں جسکی وجہ سے جاز(JAZZ)صارفین سخت کرب و اذیت میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں ،جاز(JAZZ) کے آفیشل پیج پر صارف عثمان اکمل کا کہنا ہے کہ آپ کی سروس کے ساتھ کیا مسئلہ ہے میں انٹرنیٹ کا استعمال ایک ہفتے سے نہیں کر پا رہا ہوں ،انتہائی تکلیف ہے کب تک مسئلہ حل ہو گا ،ذیشان عباسی کہتے ہیں کہ عثمان اکمل آپ اکیلے اس مسئلے کا شکار نہیں ہو میں نے جب بھی ہیلپ لائن پر کال کی ہے کہا جا رہا ہے کہ سسٹمز اپ گریڈیشن ہورہی ہے ،جاز (JAZZ)انٹرنیٹ میری دسترس میں نہیں ہے جب جاز (JAZZ)کے نمائندہ سے بات ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آپ نے اپناانٹرنیٹ ڈیٹا استعمال کر لیا ہے حالانکہ میں انٹرنیٹ ڈیٹا پیکج استعمال کر ہی نہیں پا رہا ہوں یہ صرف ہمارے پیسے لوٹ رہے ہیں ۔اس پیغام کے جواب میں عثمان اکمل کہتے ہیں کہ ذیشان عباسی میں اپنا موبائل نیٹ ورک تبدیل کرنے جار ہا ہوں، جب وارد نے کام شروع کیا تب وارد کا صارف بنا ،جب سے وارد کا انتظام جاز (JAZZ)کے پاس آیا سروس تباہ ہوگئی ہے،جسکے جواب میں جاز (JAZZ)کا معذرت کا پیغام فیس بک پیج پر دیکھا جا سکتا ہے ،جسکے جواب میں عثمان اکمل کہتے ہیں کہ آپ سستی آن لائن سیلولر کمپنیوں کی طرح کیوں مسئلہ ان بکس کرنے کو کہتے ہیں ،ان سے بھی جب قیمت پوچھی جاتی ہے تووہ ان بکس کا کہتے ہیں۔شوکت جسکانی کہتے ہیں کہ میں بہت پریشان ہوں جاز (JAZZ)سے خوش نہیں ہوں بہت سارے بنڈل آپشنز کام نہیں کر رہے ہیں ،شیراز گجر کہتے ہیں کہ جاز (JAZZ) مہربانی کرکے اپنے صارفین کے ساتھ تعاون کریں ہم انٹرنیٹ کی وجہ سے بہت سارے مسائل کا سامنا کررہے ہیں ،عبداللہ قریشی کا کہنا ہے کہ میں کیا کروں ؟آج میں نے ایزی پیسہ سے جاز (JAZZ)لوڈ کروایا مگر اب تک نہیں ملا،اعتصا م نذر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تھرڈکلاس،قابل رحم اور ناقص کسٹمر سروس ہے ۔جام محمد کہتے ہیں کہ جازبدترین نیٹ ورک ہے ۔جاز (JAZZ)صارف اسد ممتاز میتلا نے #Boycottjazznetwork(جاز نیٹ ورک کے بائیکاٹ) کا اعلان کر دیا ۔صارف ندیم خان نے جاز (JAZZ) کو اپنا نیٹ ورک ٹھیک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنا نیٹ ورک ٹھیک کرو،عامر اقبال بھی جاز (JAZZ)انٹرنیٹ کی سست روی کے حوالے سے شکوہ کرتے نظر آتے ہیں ۔جسکے جواب میں جاز (JAZZ) انتظامیہ حسب سابق ان بکس کا مشورہ دیتی ہے جس پر صارف عامر اقبال کا کہنا تھا کہ میں نے کب کا پیغام چھوڑا ہے مگر مجھے جواب نہیں ملا۔احمد شہزاد وٹو جاز کی ناقص سروس کے حوالے سے نالاں ہیں اور کہتے ہیں جاز کے سگنلز کا مسئلہ ہے مہربانی کرکے ہمارا مسئلہ حل کروہم سے غلطی ہو گئی کہ ہم نے جاز (JAZZ)کا نمبر خرید لیا ۔جاز صارف نگین اشرف کہتی ہیں کہ گزشتہ روز سے زیرو بائٹس انٹرنیٹ سروس ہے ،سلمان ملک کہتے ہیں کہ جاز والو میرے تیس روپے واپس کرو،آج میں نے جاز (JAZZ)ورلڈ سے پیکج لگایا ہے ایک دن بھی نہیں چلا میرے پیسے واپس کروورنہ میں جاز (JAZZ)سم بند کردونگا۔حماد ہمدانی کہتے ہیں کہ جاز (JAZZ)ورلڈ ایپ نہیں چل رہی ہے اسے ٹھیک کر دیں۔ملک احسن بولے کہ تین دن سے میرا پیکج نہیں چل رہا ہے ۔جس پر ایک صارف ملک احسن کو جاز (JAZZ) بائیکاٹ کا مشورہ دے رہے ہیں ۔صارف احمد شہزاد کہتے ہیںکہ جاز (JAZZ) کا سگنل ٹاور میرے گائوں میں نصب ہے مگر سارا دن سگنلز نہیں آتے ہیں ،ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے گائوں والے ٹاور کو آگ لگا دینگے ۔جاز (JAZZ) صارف ثنا غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ جاز (JAZZ) نیٹ ورک کوشرم آنی چاہیے شمس الدین جاز ورلڈ ایپ نہ چلنے پر سراپا احتجاج ہیں اور کہتے ہیں کہ پیکج کی تفصیلات بتائی جارہی ہیں اور نہ ہی کوئی معلومات مل رہی ہیں کیوں ؟شمائلہ صدیقی بھی جاز (JAZZ)ورلڈ ایپ نہ چلنے سے پریشان ہیں ۔سلطان علی خان انکو جواب دیتے ہیں کہ صارفین کوکافی دن سے یہ مسئلہ درپیش ہے ۔محمد تنویر عباسی سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جاز (JAZZ)ورلڈ ایپ کام نہیں کر رہی ہے یہ کیا ہے ؟نوید اختر بودلا ہیلپ لائن111پر رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے خاصے غصے میں نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ 55منٹ سے ہیلپ لائن پر کال کر رہا ہوں کوئی کال نہیں اٹھا رہا ہے انکو شرم آنی چاہیے۔صارف انیل مہشواری کہتے ہیں کہ بیکار نیٹ ورک ہے اگر میرا مسئلہ حل نہ ہوا تو میں جاز (JAZZ)سم کو بند کر دونگا ۔ان سب شکایات کے جواب میں جاز (JAZZ)انتظامیہ کے پاس معذرت خواہانہ جواب اور مسئلہ ان بکس کرنے کی ہدایت کے سوا کچھ نہیں ہے ۔واضح رہے کہ 25دن سے جاز (JAZZ)انتظامیہ منصوبہ بندی کے تحت ڈیجیٹل سسٹمز اپ گریڈیشن کررہی ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی جسکی وجہ سے صارفین کو سخت ذہنی اذیت کا سامنا ہے ۔جاز (JAZZ) کی ناقص منصوبہ بندی اور جزوی طورپر سروسز کی طویل بندش جیسی کوئی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی ہے۔المیہ یہ ہے صارفین کے حقوق کی حفاظت پر مامور ادارہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کو اہم نوعیت کے مسئلے پر جیسے سانپ سونگھ گیا ہو،حکومتی ادارہ بااثر سیلولرجاز (JAZZ) کے سامنے بے بس نظر آرہا ہے اور صارفین کے شکایات کے باوجود جاز (JAZZ)کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں