اسلام آباد(سی این پی)پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیچکرزایسوسی ایشن نے دوائوں کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا سیلزٹیکس لگنے سے 100والی دوا 500 کی ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیچکرزایسوسی ایشن قاضی منصور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔قاضی منصور نے بتایا کہ حکومت آئی ایم ایف کے دبائومیں سیلزٹیکس کانفاذ کر رہی ہے اور ادویات کے خام مال کی درآمدپرسیلزٹیکس لگارہی ہے، سیلزٹیکس کے نفاذسے ادویات کی پیدواری لاگت میں اضافہ ہوگا۔صدر پی پی ایم اے کا کہنا تھا کہ خام مال پر17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے سے ادویات مہنگی ہوں گی اور سیلز ٹیکس کے نفاذ سے 100 روپے والی دوا 500 کی ہو جائے گی۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیزادویات کا 90 فیصد خام مال برآمدکرتی ہیں ، فارماسوٹیکل پروڈکٹس سیلزٹیکس سے مستثنی ہیں، حکومت دواسازی کی اشیاپر سیلزٹیکس وصول کرتی ہے۔قاضی منصور نے درخواست کی کہ خام مال کی درآمدپرسیلزٹیکس نہ لگایاجائے، پیداواری لاگت بڑھنے پر ادویات بنانا مشکل ہو جائے گا اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔صدر پی پی ایم اے نے مزید کہا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں اصلاحات خوش آئند ہیں، ڈریپ کیحالیہ اقدامات سیشفافیت کوفروغ ملے گا جبکہ فارما انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈریپ اقدامات قابل ستائش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈریپ اقدامات کی بدولت ادویات کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے ، ڈریپ میں اصلاحات سے دیرینہ زیرالتوامسائل حل ہوئے ہیں۔
پرتگال میں پاکستانی ریسرچ سکالر ڈکیتی کے دوران قتل
پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی کا الرٹ جاری
وزیراعلی پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی
سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ایک ماہ سے زائد مدت کے لیے مؤخر
محسن نقوی کا زیر تعمیر اسلام آباد جیل کا دورہ، منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا
پاکستان اور اٹلی کا انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیر اعظم
صدر آصف زرداری کا ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور
پیپلزپارٹی کے سردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
سینٹ کام کمانڈر کی جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال