اسلام آباد (سی این پی) ورلڈ بیچ گیمز میں پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیتنے والے پہلوان انعام بٹ نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 6 ماہ سے اس میڈل کے حصول کیلئے تیاری کر رہے تھے اور انہیں تمام متعلقہ سرکاری اداروں کا تعاون اور مدد حاصل تھی، یہی وجہ ہے کہ وہ طلائی تمغہ جیتے میں کامیاب رہے۔ وطن واپسی کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انعام بٹ نے کہا کہ میں نے قوم کی دعائوں اور اپنی محنت سے پاکستان کیلئے یہ میڈل حاصل کیا اور پاکستان کا پرچم سر بلند کیا جس پر مجھے فخر ہے اور میں نے اپنا میڈل مظلوم کشمیری عوام کے نام کر دیا ہے جو ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ انعام بٹ نے کہا کہ دوحہ قطر میں ہونے والے ان عالمی مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والا واحد پاکستانی تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اپنی محنت سے ریسلنگ میں 70 سے زائد میڈل جیت چکا ہوں۔ ہمارے وسائل اور سہولیات محدود ہیں حکومت ریسلنگ کی سرپرستی کرے تو مزید بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ نے کہا کہ میں گوجرانوالہ میں فن پہلوانی کی تربیت کیلئے اکیڈمی بنا رہا ہوں اگر حکومت اور پنجاب سپورٹس بورڈ معاونت کرے تو گوجرانوالہ میں اس کھیل کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے