انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، وزیراعظم کا عالمی اسلامی اسکالرز کیساتھ مکالمہ

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم نے کہا ہے کہ نبی ۖنے اخلاقیات کے معیار کو بلند کیا، ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی کو بہت اہمیت حاصل تھی، انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے عالمی اسلامی اسکالرز کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حضورۖ کا زور قانون کی حکمرانی پر تھا، ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی پر سختی سے عمل ہوتا تھا، وہی معاشرے پھلتے پھولتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو، آپ کی مثالوں پر عمل کرنا ہی خوشحالی کا راستہ ہے، غریب اور امیر کیلئے الگ قوانین ہونے پر قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حضورۖ رحمت اللعالمین ہیں، کسی معاشرے میں اخلاقی معیارات اور ضابطہ اخلاق نہ ہو تو کیا وہ معاشرہ انصاف فراہم کرسکتا ہے، ریاست مدینہ میں لوگوں کا کردار بلند کیا گیا، کئی ممالک ایسے ہیں جو کرپٹ سمجھے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں