لاہور(سی این پی)وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، تمام معلومات کیلئے نیا پاکستان قومی صحت کے نام سے ایپ بنادی۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے لاہور میں میڈیا ٹاک کے دوران کہا کہ 31 مارچ تک پنجاب کی تمام ڈویژنزمیں صحت کارڈ فراہم کر دیا جائیگا، صحت کارڈ سب کیلئے ہے مگر گھر کے سربراہ کو ملے گا، نجی ہسپتالوں کی صحت کارڈ میں دلچسپی بڑھ رہی ہے، لاہورڈویژن میں 133 ہسپتال صحت کارڈ کے پینل پرہیں۔ محکمہ صحت میں 25 ہزار نئی نوکریوں کا اعلان کیا جا رہا ہے، 15 ہزارنوکریوں کا اشتہار دیا جا چکا، پنجاب میں گزشتہ سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ اومی کرون کی شدت پہلے ویرینٹ سے کم، پھیلا تیزی سے ہوتا ہے،تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی ہے، پنجاب کی 51 فیصد آبادی مکمل طور پر ویکسی نیٹڈ ہے، 4 کروڑ 80 لاکھ بچوں کوخسرہ اورروبیلاکی ویکسین لگائی، لوگ کورونا سے بچا کی احتیاطی تدابیراختیار نہیں کر رہے، پبلک مقامات پر لوگ ماسک کا استعمال نہیں کررہے۔
کیا بیرون ملک جائیداد خریدنا غیر قانونی ہے؟
دبئی میں کتنے جرنلز، بیورو کریٹس اور بینکرز کی جائیدادیں ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
دبئی ان لاکڈ میں نام آنے پربلاول، محسن نقوی، شرجیل میمن اور فیصل واڈا کی وضاحتیں
پاناما لیکس کے بعد دبئی ان لاکڈ کے نام سے نیا مالی سکینڈل منظر عام پر آگیا
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا
جماعت اسلامی کا 16 مئی سے حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان
وزیر اعظم کا حکومت کی زیر ملکیت تمام اداروں کی نجکاری کا اعلان
جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مداخلت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک اور خط
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری