شور کوٹ کے شہری نے امن کی فاختہ بنالی

اسلام آباد(سی این پی)کشمیر سے یکجہتی کیلئے شور کوٹ کا شہری منفرد انداز اپناتے ہوئے امن کی علامت سمجھی جانے والی فاختہ کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔شورکوٹ ضلع جھنگ کے شہری اسماعیل جٹ نے امن کی فاختہ بنالی۔ رکشے کو فاختہ کی صورت میں ڈھال کر اس نے امن کا پیغام دیا اور اسلام آباد آگیا۔اسماعیل جٹ کا کہنا تھا کہ دنیا کے ضمیر کو جگانے کیلئے اس سفر کا آغاز کیا ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی فاختہ کا ماڈل ہے۔یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے اس منفرد امن مشن میں اس کا بیٹا بھی شامل ہے۔اسماعیل جٹ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کشمیر کے حوالے سے دنیا کو بھارتی مظالم اور بربریت سے آگاہ کرنا ہے۔دونوں باپ بیٹا اس ماڈل کے ہمراہ ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے متاثرہ آزاد کشمیر کے علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں