فرانس کا جدہ ڈکار ریلی میں بم حملے کی تحقیقات کا اعلان

پیرس(سی این پی)فرانس نے جدہ ڈکارریلی میں بم حملے میں کارکونشانہ بنانے کے واقعے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق فرانسیسی پراسیکیوٹرز نے منگل کو کہا کہ انہوں نے 30 دسمبر کو سعودی عرب میں ڈکار ریلی میں شرکت کرنے والی ایک کار کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق اقدام قتل کے واقعے کا دہشتگرد گروپ سے ممکنہ تعلق کی تحقیقات کررہے ہیں۔دوسری جانب ڈکار ریلی کا کہنا تھا کہ واقعے کا ریسنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے اس کے علاوہ سعودی حکام کاموقف ہے کہ واقعے میں مشتبہ تخریب کاری کا کوئی اشارہ نہیں ملا تاہم اس دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ جدہ میں 30 دسمبرکو ڈکار ریلی میں بم حملے میں کار کو نشانہ بنایا گیا تھا،کار میں 5 فرانسیسی شہری سوارتھے جبکہ واقعے میں ڈرائیورشدید زخمی ہواتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں