رانا تنویر نے چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(سی این پی)چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف ریفرنس دائرکرنیکا عندیہ دے دیا۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے(ن)لیگ کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ چیئرمین نیب پبلک اکائونٹس کمیٹی کو لکھے خط سے دستبردار ہوئے اور کہا کہ وزیراعظم کا نام غلطی سے گیا،خط چیئرمین کے علم سے جاری ہوا ہے تو ان کیخلاف ریفرنس دائر ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے کمیٹی سے اجازت لینی ہے، خط لکھ کر کمیٹی کو مس لیڈ کرنے کی کوشش کی گئی۔چیئر مین پی اے سی کا کہنا تھا کہ پی اے سی کو وزیراعظم کے نام پر لکھے گئے خط کی انکوائری کررہے ہیں، وزیراعظم کا دفتر ملوث ہے تو ان سے پوچھا جائے گا اور ذمہ داری کا تعین کرکے کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تفصیل آنے کے بعد ہم وزیراعظم اور چیئرمین نیب کو لکھیں گے، چیئرمین نیب کو کمیٹی کے سامنے آنا پڑے گا، ان کے پاس کوئی دوسرا آپشن ہی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں