اسلام آباد(سی این پی) جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے،موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائرہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔جسٹس گلزار احمد دو سال سے زائد عرصے تک اعلی عدالتی عہدے پر کام کرنے کے بعد یکم فروری کو ریٹائر ہو جائیں گے۔وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس تعیناتی سمری پر کام شروع کر دیا ہے ، وزارت قانون سمری تیار کرکے صدر مملکت کو بھجوائے گی اور صدرمملکت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔خیال رہے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں۔جسٹس بندیال 18 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہونے تک چیف جسٹس کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔جسٹس بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسی 25 اکتوبر 2024 تک ایک سال سے زائد عرصے تک اس عہدے پر کام کرنے والے چیف جسٹس بن جائیں گے۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر