ایم کیو ایم پاکستان نے صوبہ پوٹھوہار کی حمایت کر دی

اسلام آباد (سی این پی)ایم کیو ایم پاکستان نے صوبہ پوٹھوہار کی حمایت کر دی،چئیرمین تحریک صوبہ پوٹھوہار راجہ اعجاز کی قیادت میں ایک وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی جس میں کنوئنیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نہ صرف صوبہ پوٹھوہار بننا چاہیے بلکہ ملک میں جہاں بھی نئے صوبوں کی گنجائش بنتی ہے وہاں نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس کا قیام عمل میں لانا چاہیے،یہ وقت کی اہم ضرورت ہے جب تک اختیارات نیچے تک نہیں جائینگے عام آدمی کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔اس موقع پر انہیں نئے صوبہ جات تحریک کا آئندہ ہونیوالے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی جو انہوں نے قبول کر لی۔ملاقات میں MQM کے ڈپٹی کنوئنیر کنور نوید،منسٹر آئی ٹی امین الحق،سینیٹر خالدہ عتیق،ایم پی اے محمد حسین،ممبر رابطہ کمیٹی ارشاد ظفر،شکیل احمد اور فرقان بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں