شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ کانیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ،کرکٹ بھی کھیلی

لاہور(سی این پی)شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن نےنیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، میں کرکٹ کھیلی اور قومی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔انہوں نے ایس او ایس ویلیج کا بھی دورہ کیا۔۔بچوں سے ملاقات کی،برطانوی شہزادہ اور شہزادی نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے توان کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔خوشگوارموڈ میں کرکٹ کھیلی،شہزادہ ولیم نے چھکا بھی لگایا۔شہزادی بھی وکٹ پر آئیں اور بیٹنگ کے جوہردکھائے ، کرکٹ کے بارے میں بات کی ۔قومی وومینزاورمینز ٹیم کے کھلاڑیوں نےبھی ملاقات کی۔برطانوی شہزادے اورشہزادی نے ایس او ایس ویلیج کے دورہ کے موقع پر بے سہارا بچوں سے خوب باتیں کی۔قبل ازیں لاہورپہنچنے پر برطانوی شاہی جوڑے کا گورنر اور وزیراعلی پنجاب نے استقبال کیاشہزادہ ولیم، شہزادی کیٹ مڈلٹن کوتحائف بھی پیش کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں