سانحہ اے پی ایس کیس ، حکومت نے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید 3 ہفتے کا وقت مانگ لیا

اسلام آباد(سی این پی) سانحہ اے پی ایس کیس میں حکومت نے وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید تین ہفتے کا وقت مانگ لیا اور کہا والدین سے ایک اور ملاقات جلد متوقع ہے تاکہ مطمئن کیاجا سکے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے سانحہ اے پی ایس کیس میں رپورٹ جمع کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگ لیا ، درخواست میں وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید 3 ہفتے دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہداکے والدین سے وزیراعظم کی کمیٹی ایک ملاقات کر چکی ہے، والدین سے ایک اور ملاقات جلد متوقع ہے تاکہ مطمئن کیاجا سکے۔یاد رہے گزشتہ ماہ بھی سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے 3ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظور کی تھی۔یاد رہے 9 نومبر کو سانحہ اے پی ایس کیس میں طلبی پر وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور بیان میں کہا تھا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔۔ ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں، عدالت حکم کرے،ایکشن لیں گے، جب سانحہ ہوا تب ہماری حکومت نہیں تھی، ایپی ایس معاملے پر اعلی سطح کا کمیشن بنادیں۔جس پر سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس پر ایک اور کمیشن بنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم کے دستخط کے ساتھ چار ہفتے میں پیش رفت رپورٹ طلب کی اور بیس اکتوبر کے فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کی تھی۔سپریم کورٹ نے وزیراعظم کوشہدا کے والدین سے ملنے اور ان کا موقف سنجیدگی سے سننے کی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں