مچل مارش کا بازو فریکچر،پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکل

سڈنی (سی این پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر مچل مارش کے دائیں ہاتھ میں فریکچر،پاکستان کے خلاف افتتاحی ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔ آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا۔ توقع ہے کہ مارش کی جگہ اب مارکس سٹونیس آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے۔ واضح رہے کہ مارش کا ہاتھ دیوار کے ساتھ ٹکرانے سے زخمی ہوا تھا جس سے ان کی میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ آسٹریلین کوچ جسٹن لینگر نے مارش کی اس حرکت کو احمقانہ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب مارش کاکہنا ہے کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں کبھی آپ کو مارا جاتا ہے اور کبھی آپ باہر ہوجاتے ہیں۔ یہ میرے لئے ایک اچھا سبق ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں