شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(سی این پی)لاہور کی بنکنگ جرام کورٹ نے شوگر انکواری منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو چالان واپس کر دیا۔ عدالت نے سات روز کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق بنکنگ جرائم کورٹ کے جج رائے طاہر صابر نے ایف آئی اے کی جانب سے دائر عدالتی دائرہ اختیار پر کیس کی سماعت کی۔حمزہ شہباز نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، شہباز شریف اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوئے۔عدالت نے دائرہ اختیار پر فیصلہ سناتے ہوے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف دائر چالان ایف آئی اے کو واپس کردیا اور سات روز میں متعلقہ عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا۔عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت بھی سات روزہ تک منظور کرلی اور حکم دیا کہ ایف آئی اے جہاں چالان جمع کروائے وہاں سے عبوری ضمانت کے لیے رجوع کیا جائے۔ایف آئی اے کا موقف تھا کہ بنکنگ کورٹ کو مقدمے کی سماعت کا اختیار نہیں لہذا اسے متعلقہ عدالت کو بھجوایا جائے۔قبل ازیں بینکنگ جرائم کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف شوگر مل کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے شہبازشریف کی حاضری معافی درخواست منظور کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں