سال 2023 ، ن لیگ اور زرداری گروپ کا آخری الیکشن ثابت ہوگا،فواد چوہدری

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور زرداری گروپ کیلئے سال 2023 کا انتخاب آخری ثابت ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی اسمبلی سے ضمنی مالیاتی بل کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ توں شاکرآپ سیاناایں۔۔ ساڈے چہرے پڑھ حالات نہ پچھ، پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھرشکست ہوئی ، 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہرہوں گے، ن لیگ کا اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری انتخاب ثابت ہونا ہے۔گذشتہ روز قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کرتے ہوئے ضمنی مالیاتی بل 2021کی منظوری دی تھی۔بل پر اپوزیشن کی ترامیم پر رائے شماری کی گئی تو ترامیم 18 ووٹوں سے مسترد ہو گئیں۔ ترامیم کی مخالفت میں 168حکومتی ارکان نے ووٹ دیے جب کہ ترامیم کیحق میں اپوزیشن کے 150ارکان نے ووٹ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں