لاہور(سی این پی)پنجاب میں اشیا خوردونوش پر ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت، گورنر چودھری سرور نے منافع خوروں کیخلاف ایکشن کیلئے ترامیمی آرڈننس پر دستخط کر دیئے۔وزیر اعلی پنجاب کی زیر نگرانی 12 رکنی پر ائس کنٹرول کونسل تشکیل دی جائے گی۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کونسل میں 4 صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری اور دیگر افسران شامل ہونگے۔ وزیر برائے انڈسٹری، وزیر بر ائے لائیوسٹاک، وزیر خوراک اور ایگری کلچر کونسل کے رکن ہوں گے۔ پرائس کنٹرول کونسل سپیشل مجسٹریٹ اور دیگر حکومتی افسران کی کارکردگی کو بھی مانٹیر کر یگی۔نئے ایکٹ کے تحت ذخیرہ اندوزوں کو ایک ماہ سے سال تک سزا، ایک ہزار سے 1 لاکھ روپے تک جر مانہ ہوگا۔ دوبارہ منافع خوری کے جرم پر کم از کم ایک سال سز اور کم ازکم 1 لاکھ روپے جر مانہ کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کر نیوالے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے، مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی اولین تر جیح ہے، منافع خوروں کیخلاف حکومتی ادارے سخت ایکشن لیں گے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار