کراچی(سی این پی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر لاک ڈائون سے متعلق کوئی بھی اقدام این سی او سی کی ہدایت سے مشروط کردیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ شہر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کل کراچی کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے لیکن حالات اس وقت قابو میں ہیں، ہم صورتحال پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے اموات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کیسز میں اضافے کے باوجود اسپتالوں میں دبائو میں اضافہ نہیں ہوا اور وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد بھی کم ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں لاک ڈائون سے متعلق فیصلہ این سی او سی کی ہدایات پرکیا جائے گا اور تعلیمی اداروں پر پابندیوں سے متعلق ہماری نظریں این سی او سی پر ہیں، ملکی معیشت اس قابل نہیں ہے کہ پابندیاں لگائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ صرف سندھ نہیں پورے پاکستان میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، انتہائی تشویشناک یا وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد زیادہ نہیں ہے، جو بھی حکمت عملی یا فیصلہ ہوگا وہ این سی او سی کے ساتھ مل کر کریں گے۔واضح رہے کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ تین روز کے دوران شرح 15 فیصد سے تجاوز کرکے 29 فیصد کے قریب جا پہنچی ہے جب کہ شہر میں اومی کرون ویرینٹ کے 95 فیصد سے زائد کیسز ہیں۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار