پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے

اسلام آباد(سی این پی) پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے اور کہا بھارتی جنرل کے الزامات نئی بات نہیں،یہ پاکستان مخالف پروپیگنڈاہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کی فرضی کہانیوں کو سختی سے مسترد کرتاہے، لائن آف کنٹرول کے پار نام نہاد لانچ پیڈز اور تربیتی کیمپس کا اشارہ کیا گیا تھا، بھارتی جنرل کے الزامات نئی بات نہیں،یہ پاکستان مخالف پروپیگنڈاہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں بی جے پی،آرایس ایس دونوں پروپیگنڈے کا پرچار کررہے ہیں، بھارتی قیادت جنگی جنون،توسیع پسندانہ ایجنڈیپرعمل پیرا ہے، اس جنگی جنون سے علاقائی امن کو خطرہ ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف نے ریاستی دہشت گردی پرپردہ ڈالنے کی کوشش کی، ان کا بیان کشمیر پرمظالم سے توجہ ہٹانیکی کوشش ہے۔ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت فوری بند کرے اور کشمیریوں کویواین قراردادوں کے تحت استصواب رائے کاحق دیا جائے۔دفترخارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت سے بامعنی مذاکرات کے عزم پرکاربندہے ، جموں وکشمیرسمیت تمام متنازع امورکاپرامن حل کیاجائے ، مذاکرات کیلئے سازگارماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری بھارت پرعائد ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں