میں عمران نیازی کو رات کو ڈرائونے خواب کی طرح آتا ہوں، شہباز شریف

لاہور(سی این پی)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے لیے ڈرائونا خواب ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اس وقت ہے، غربت اور بے روزگاری نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ عمران خان نیازی اور ان کی حکومت کی بدترین غفلت اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ عمران خان آپ کو گرفتار کروانے پر تلے ہوئے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں عمران نیازی کو رات کو ڈرائونے خواب کی طرح آتا ہوں۔تحریک عدم اعتماد کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ یہ باہمی مشاورت سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں