گلہڑہ گلی نیو مری کونئی تحصیل کا درجہ دیا جائے ، راجہ سکندرمحمود

راولپنڈی(سی این پی)نئی تحصیل گلہڑہ گلی نیو مری کا قیام ناگزیر،سیاحت کے فروغ کے ساتھ مقامی علاقوں کی پسماندگی دور ہو سکے گی۔ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سکندر محمود نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا مری کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے،یہ اہلیان علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کا اعلان کر کے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مقامی آبادی کے دل جیت لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں کی آبادی و جغرافیائی تقسیم کے پیش نظرانتظامی طور پر اگر ایک نئی تحصیل کا قیام عمل میں لایا جائے تو سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ وسائل کی منصفانہ تقسیم سے مقامی آبادی کی پسماندگی سمیت دیگر مسائل میں یقیناََکمی واقع ہو گی۔نئی تحصیل کے قیام سے مری سٹی پر سیاحوںکے رش میں کمی آسکے گی اور متبادل سیاحتی مقام بھی وجود میں آجائے گا،ہم امید کرتے ہیں کہ مری کو ضلع بنانے کا اعلان صرف اعلان ثابت نہیں ہو گا بلکہ جلد فیصلے کو عملی شکل دی جائے گی،منتخب نمائندوں سے بھی توقع ہے کہ وہ گلہڑہ گلی نیو مری کو تحصیل کا درجہ دینے کے لئے بھی اقدامات کریں گے۔اس ضلع کو سیاحت کے لئے خصوصی سٹیٹس دینے سے علاقے کی پسماندگی دور ہو سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں