شدید برفباری میں کھلے آسمان تلے نماز کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل

ماسکو(سی این پی)پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں خون جما دینے والی سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور اس حوالے سے برفباری کی بھی مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں شدید برفباری اور سردی میں لوگوں کو نماز کی ادائیگی کرتے دیکھا گیا۔اس ویڈیو سے متعلق دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو روس کے شہر ماسکو کی ہے جہاں شدید برفباری میں جمعہ کی نماز ادا کی جارہی ہے البتہ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ ویڈیو ماسکو کی ہی ہے۔20 سیکنڈ کی ویڈیو میں متعدد نمازیوں کو نماز کے لیے صف بندی کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران شدید برفباری بھی ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں