منی بجٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی کوئی ترمیم نہیں،ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد(سی این پی)وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے منی بجٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ منی بجٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھانیکی کوئی ترمیم نہیں کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعلق عالمی مارکیٹ سے ہے۔مزمل اسلم نے اعتراف کیا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی بڑھتی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قوت خریدبڑھ رہی ہے اور گروتھ بڑھ رہی ہے جب کہ اپوزیشن ملک کوغیر مستحکم کرناچاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں