جسٹس عمرعطا بندیال کی تعیناتی سے عدلیہ کے اہم دور کا آغاز ہوگا، فواد چوہدری

اسلام آباد(سی این پی) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جسٹس عمر عطا بندیال کی تعیناتی کو عدلیہ کیلئے ایک انتہائی اہم دور قرار دیدیا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کیا، انہوں نے کہا کہ اس سال سپریم کورٹ میں پانچ ججز کی تعیناتی ہونی ہے جب کہ ہائی کورٹ میں کئی درجن ججز کو تعینات ہونا ہے۔فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جسٹس عمرعطابندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی سے عدلیہ کیلئے ایک انتہائی اہم دور کا آغاز ہوگیا ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کے ساتھ ہی عدلیہ کیلئے ایک انتہاء اہم دورکاآغاز ہو گیا ہے اس سال سپریم کورٹ میں پانچ اور ہائیکورٹ میں کئی درجن ججز کی تعیناتی ہونی ہے نئے چیف جسٹس پاکستان کی عدالتوں میں کوالٹی ججز کی تعیناتی سے نظام انصاف بدل سکتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نئے چیف جسٹس کی عدالتوں میں کوالٹی ججز تعیناتی سے نظام انصاف بدل سکتے ہیں۔جسٹس عمر عطا بندیال کو سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس تعینات کردیا گیا ہے، جسٹس عطابندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔خیال رہے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں۔جسٹس بندیال 18 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہونے تک چیف جسٹس کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں