کفر ٹو ٹا خدا خدا کرکے ،جاز(JAZZ)کو ناقص سروسز اور صارفین کے حقوق کی پامالی پر بھاری جرمانہ

پی ٹی اے (PTA)نے ملک بھر کے ڈیڑھ درجن سے زائد شہروں میں سروس کے ناقص معیار پرجاز(JAZZ)کو30ملین روپے جرمانہ عائدکردیا
2نومبر2021کو منصوبہ بندی سے جاز(JAZZ)کی ڈیجیٹل سسٹمز کی اپ گریڈیشن شروع ہوئی، دو ماہ26دن کے بعد بھی پایہ تکمیل کونہ پہنچی
جاز(JAZZ)کی ہیلپ لائن،آفیشل فیس بک پیج اور ٹوئٹرہینڈل پر صارفین سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے مسلسل شدید احتجاج کر رہے ہیں
جاز(JAZZ) کی ناقص سروسز ،صارفین کے حقوق کے مسلسل استحصال پر کریڈیبل نیوز پاکستان کی ٹیم صارفین کی موثر آوازبنی اور حقائق اعلی حکام تک پہنچائے

اسلام آباد(سی این پی)کفر ٹو ٹا خدا خدا کرکے ،جاز(JAZZ)کو ناقص سروسز اور صارفین کے حقوق کی پامالی پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA)کی جانب سے پاکستان بھر کے ڈیڑھ درجن سے زائد شہروں میں سروس کے ناقص معیار پرجاز(JAZZ)کو30ملین روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA)کے مطابق جاز(JAZZ)کو سات شہروں میں خدمات کی کلیدی پرفارمنس انڈیکیٹرز کے معیار پر پورا نہ اترنے پر جرمانہ کیا گیا۔پی ٹی اے کے مطابق اگرجاز(JAZZ)جرمانہ ادا کرنے میں ناکام رہا تو اسکے خلاف قانون کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA)میجر جنرل (ر)عامر عظیم باجوہ کی سربراہی میں ایک پینل نے سنایا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 2نومبر2021 کو منصوبہ بندی سے جاز(JAZZ) کی ڈیجیٹل سسٹمز کی اپ گریڈیشن شروع ہوئی جسے 4نومبر2021کو مکمل ہونا تھا مگر دو ماہ26دن بیت جانے کے بعد بھی سسٹم اپ گریڈیشن پایہ تکمیل کو پہنچی اور نہ ہی صارفین سکھ کا سانس لے سکے۔ جاز(JAZZ) کی ناقص منصوبہ بندی اور نااہل ٹیم کی غلطیوں کا خمیازہ گزشتہ دو ماہ26دن سے صارفین بھگت رہے ہیں ۔پاکستان میں سیلولرسروسز فراہم کرنے والے آپریٹرز کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی ہے کہ مہینوں اپ گریڈیشن کے نام پر صارفین کا استحصال کیا جائے بااثر آپریٹر جاز(JAZZ) صارفین کے حقوق کچلنے میں اپنی مثال آپ ہے ۔صارفین گزشتہ دو ماہ26دن سے جاز(JAZZ) کی ہیلپ لائن،آفیشل فیس بک پیج اور ٹوئٹرہینڈل پر نہ صرف شکایات درج کروا رہے ہیں بلکہ شدید احتجاج بھی کر رہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سخت الفاظ کا مسلسل استعمال بھی کیا جا رہا ہے ،جاز(JAZZ) کی ناقص سروسز اور صارفین کے حقوق کے مسلسل استحصال پر کریڈیبل نیوز پاکستان کی ٹیم صارفین کی موثر آوازبنی اور حقائق کو اعلی حکام تک پہنچایا ،پا کستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA)کے بھی سوئے ضمیر کو جگایا جسکے بعد بااثر جاز(JAZZ) انتظامیہ کیخلاف کارروائی ممکن ہوئی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA)نے ناقص سروسز پر جاز(JAZZ) کو 30ملین روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔جاز(JAZZ) صارفین نے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیر آید درست آید،دوسری جانب گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز “لوٹ رہا ہے جاز ” ٹرینڈبنا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں