اسلام آباد(سی این پی)سپریم کورٹ سے پنجاب حکومت کو بڑا ریلیف مل گیا ، عدالت عظمی نے راوی اربن منصوبہ پر کام جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔سپریم کورٹ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جن زمینوں کی مالکان کو ادائیگی ہوچکی ان پر کام جاری رکھا جا سکتا ہے تاہم جن زمینوں کے مالکان کو ادائیگی نہیں ہوئی وہاں کام نہیں ہو سکتا، عدالت نے حکومتی اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ۔فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جائزہ لیں گے کہ فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل بنتی ہے یا نہیں، اگر انٹراکورٹ اپیل بنتی ہوئی تو کیس لاہور ہائی کورٹ بھجوا دینگے۔ وکیل روڈا نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے آرڈیننس کو اجرا کو تفویض کردہ اختیار قرار دیا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہائیکورٹ نے امریکی آئین کا حوالہ دیا ہے، امریکی اور پاکستانی حالات اور آئین مختلف ہیں۔ وکیل روڈا نے کہا کہ ہائیکورٹ میں درخواست گزار ہائوسنگ سوسائٹیز تھیں جس پر جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ ہائوسنگ سوسائٹیز کا تو مفادات کا ٹکرائو واضح ہے۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے راوی ریور منصوبے کو چند روز قبل کالعدم قرار دیا تھا جس پر کیس سپریم کورٹ لے جایا گیا تھا۔
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری
میری اولین ترجیح پاکستان کی بہتری ہے، گورنر پنجاب
مریم نواز کاخراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کا حکم
ظل شاہ قتل کیس، فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور
مسعود خان کی پاکستان میں اقرا فنڈ مشن کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
پاکستان کوریا کے تجربات سے سیکھنے کا خواہشمند ہے، وزیراعظم
نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی
پاکستان، امریکا کا علاقائی و عالمی سلامتی میں کردار ادا کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ
بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
جب بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیا گیا تو کورٹ کیوں حرکت میں نہیں آئی، وزیر اعلیٰ پنجاب