یہ واحد ملک ہے جہاں چور احتساب کررہے ہیں، شاہد خاقان

اسلام آباد(سی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان کا کہنا ہے کہ یہ واحد ملک ہے جہاں چور احتساب کررہے ہیں ۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کا احتساب دیکھیں کیسز میں کچھ نہیں، کرپشن کی فہرست میں جب یہ حکومت آئی تھی 117 نمبر تھے ، اب ملک کرپشن کی فہرست میں 140 نمبر پر پہنچ گیا۔انہوں نے کہا کہ چور خود دوسروں کااحتساب کر رہے ہیں، عمران خان بتائیں کرپشن سے متعلق نیب،ایف آئی اے کوکتنے خط لکھے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کے باعث مہنگائی عروج پرہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے اور عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا جارہاہے۔شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر فرار ہو گئے، مشیر اپنے اثاثے سامنے لائے، چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر چمٹا ہوا ہے ۔نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا علاج چل رہا ہے ، نوازشریف اس سال آئیں یا اگلے سال، علاج مکمل ہوجائے گا تو واپس آجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں