اسلام آباد(سی این پی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملکی سالمیت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے لیفٹیننٹ کرنل ہاشم باجوہ کی سربراہی میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے 49 رکنی وفد نے ملاقات کی جس میںچیف جسٹس پاکستان نے وفد کو آئین اور آئینی اداروں کی اہمیت سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبا بھی موجود تھے۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ افواج پاکستان ملکی سالمیت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں اور افواج پاکستان ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے ضابطے بھی آئین میں درج ہیں، افواج ناگہانی آفات کے دوران سول اداروں کے ساتھ مل کر عوامی خدمت بھی کرتی ہیں۔
کیا بیرون ملک جائیداد خریدنا غیر قانونی ہے؟
دبئی میں کتنے جرنلز، بیورو کریٹس اور بینکرز کی جائیدادیں ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
دبئی ان لاکڈ میں نام آنے پربلاول، محسن نقوی، شرجیل میمن اور فیصل واڈا کی وضاحتیں
پاناما لیکس کے بعد دبئی ان لاکڈ کے نام سے نیا مالی سکینڈل منظر عام پر آگیا
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا
جماعت اسلامی کا 16 مئی سے حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان
وزیر اعظم کا حکومت کی زیر ملکیت تمام اداروں کی نجکاری کا اعلان
جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مداخلت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک اور خط
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری