ٹیپو سلطان کے دیس کی بہادر بیٹی مسکان کا نعرہ تکبیر، اللہ اکبر ٹاپ ٹرینڈ

کرناٹک(سی این پی)ٹیپو سلطان کے دیس کی بہادر بیٹی مسکان کے نعرہ تکبیر کی آواز اتنی بلند ہوئی کہ پاکستان اور بھارت میں اللہ اکبر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور سوشل میڈیا پر بھارت کی کئی نامور شخصیات نے حجاب پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی۔بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب تنازع پر مسلمان طالبہ مسکان کے نعرہ تکبیر کی گونج سوشل میڈیا پر بھی سنائی دی، ٹیپو سلطان کے دیس کی نڈر لڑکی نے پوری دنیا کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے لکھا کہ لڑکیوں کو حجاب کی وجہ سے سکولوں سے نکالنا خوفناک ہے، مسلمان خواتین کو دیوار سے لگانے کا رویہ ترک کرنا ہوگا۔بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے لکھا کہ بھٹکی ہوئی نسل کا ایک بڑا حصہ نفرت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے، اپنی کمزوری کو ظلم سے چھپانے کی کوشش کرتے یہ لوگ انسانوں کی توہین ہیں۔بھارتی صحافی رعنا ایوب نے لکھا کہ حجاب پہنے ایک عورت کے خلاف ہزاروں سنگھی ، امید ہے دنیا اس نفرت کو دیکھ رہی ہو گی جو اس ملک نے مسلمان عورتوں کے خلاف بپا کر رکھی ہے۔اداکارہ سوارا بھاسکر نے بی جے پی کے غنڈوں کے طرزِ عمل کو شرمناک قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں