راولپنڈی(سی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم کےتعاون سےمسلح افواج نےدہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیے، انہیں دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں 247 ویں کورکمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال، بلوچستان میں دہشتگردی کے تازہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے پر بھی گفتگو ہوئی جب کہ آرمی چیف نے آپریشن تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے تمام فارمیشنزکوتربیتی امور مزیدمؤثر بنانے اور روایتی،غیر روایتی آپریشنزکےحوالے سےاموربہتر بنانےکی ہدایت بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے اور قوم کےتعاون سےمسلح افواج نےدہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن کے تمام عزائم کا ناکام بنائیں گے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے اور ان کی تمام باقیات کا خاتمہ کریں گے۔آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائےگا۔
کیا بیرون ملک جائیداد خریدنا غیر قانونی ہے؟
دبئی میں کتنے جرنلز، بیورو کریٹس اور بینکرز کی جائیدادیں ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
دبئی ان لاکڈ میں نام آنے پربلاول، محسن نقوی، شرجیل میمن اور فیصل واڈا کی وضاحتیں
پاناما لیکس کے بعد دبئی ان لاکڈ کے نام سے نیا مالی سکینڈل منظر عام پر آگیا
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا
جماعت اسلامی کا 16 مئی سے حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان
وزیر اعظم کا حکومت کی زیر ملکیت تمام اداروں کی نجکاری کا اعلان
جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مداخلت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک اور خط
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری