شہباز شریف کی 14سال بعد چوہدری برادران کی رہائش گاہ آمد، سیاسی صورتحال پرگفتگو

لاہور(سی این پی)مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف 14 سال بعد چوہدری برادران سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔ شہبازشریف نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ن لیگ کے وفد میں ایاز صادق، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ اور شبیر عثمانی شامل تھے، ملاقات میں سالک حسین اور شافع حسین بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری برادران کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیل سےگفتگو کی گئی۔شہباز شریف نے اپنی اور نواز شریف کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور چوہدری شجاعت حسین کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں