سرفراز احمد آؤٹ،پی سی بی نے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقررکردیا

لاہور(سی این پی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹادیا ہے۔سرفراز احمد ڈھائی برس سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔ ان کی جگہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سرفراز احمد ٹی 20 فارمیٹ میں بھی پاکستان کا کپتان نہیں ہونگے۔ بابر اعظم کو ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے دورے میں اظہر علی پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گےجبکہ بابر اعظم 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی کمان سمبھالیں گے۔اظہر علی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنا فخر کی بات ہے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹی 20 فارمیٹ میں سرفراز احمد کی کامیاب قیادت میں فتح کے سلسلے کو آگے لے کر جانا میری ذمہ داری ہوگی۔ سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات تھی۔ انھوں نے اظہرعلی اور بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سرفراز احمد کی کپتانی ميں پاکستان نے 13 ٹيسٹ کھيلے جن میں 4 جيتے اور 8 ہارے۔ انھوں نے 50 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی قیادت کی جن میں سے 28 جيتے اور 20 ہارے۔ سرفراز احمد نے 37 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی قیادت کی جن میں سے 29 جيتے اور 8 ہارے۔ ان کی کپتانی ميں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر چيمپئنز ٹرافی اپنے نام کی۔ سرفراز نے اپنی کپتانی ميں پاکستان کو ورلڈکپ کوالئیفانگ راؤنڈ کھيلنے سے بچايا۔پی سی بی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو ناقص پرفارمنس پر کپتانی سے ہٹايا گيا۔ ٹيسٹ کپتان اظہرعلی ساڑھے 3 بجے لاہور ميں پريس کانفرنس کرينگے۔ آسٹريليا کيخلاف ٹيسٹ اور ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان 21 اکتوبر کو کيا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں