بیجنگ(سی این پی)چین نے افغانستان کے آدھے اثاثے (ساڑھے 3 ارب ڈالر)ضبط کرنے کے امریکی اقدام کو “ڈاکا” قرار دے دیا۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی اقدام شرمناک اور اخلاقی گراوٹ ظاہر کرتا ہے، امریکا افغانستان کے تمام اثاثے جلد از جلد لوٹائے۔ امریکا عراق، لیبیا اور دیگر ممالک کی عوام کا بھی ازالہ کرے جن کا امریکی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے خاصا جانی نقصان ہوا۔واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے چند روز قبل افغانستان کے منجمد 7 ارب ڈالر کے فنڈز میں سے آدھے (ساڑھے 3 ارب ڈالر)گیارہ ستمبر 2001 حملے کے متاثرین میں تقسیم کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کئے تھے۔طالبان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکی حکومت کے اس عمل کو اخلاقی انحطاط اور چوری قرار دیا گیا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد سے افغانستان میں معاشی ابتری بڑھتی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ نے 2022 کے وسط تک غربت کی شرح 97 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
کیا بیرون ملک جائیداد خریدنا غیر قانونی ہے؟
دبئی میں کتنے جرنلز، بیورو کریٹس اور بینکرز کی جائیدادیں ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
دبئی ان لاکڈ میں نام آنے پربلاول، محسن نقوی، شرجیل میمن اور فیصل واڈا کی وضاحتیں
پاناما لیکس کے بعد دبئی ان لاکڈ کے نام سے نیا مالی سکینڈل منظر عام پر آگیا
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا
جماعت اسلامی کا 16 مئی سے حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان
وزیر اعظم کا حکومت کی زیر ملکیت تمام اداروں کی نجکاری کا اعلان
جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مداخلت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک اور خط
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری