بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ (سی این پی) بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، تمیم اقبال، سومیا سرکار، عرفات سنی اور الامین حسین کی ٹی 20 سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ صابر رحمان، تیج الاسلام، روبیل حسین اور نجم الحسن کو ٹیم سے فارغ کر دیا گیا ہے، بنگلہ دیشی ٹیم آئند ماہ بھارت کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ میں شکیب الحسن (کپتان)، تمیم اقبال، لٹن داس، سومیا سرکار، محمد نعیم، مشفق الرحیم، محمد اللہ، عفیف حسین، مصدق حسین، امین الاسلام، عرفات سنی، محمد سیف الدین، الامین حسین، مستفیض الرحمان اور شفیع الاسلام شامل ہیں۔ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں