سری لنکا نے دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا

کولمبو (سی این پی) سری لنکا نے دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، لاستھ ملنگا ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے، سری لنکا کی ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی، سری لنکا بورڈ کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ میں لاستھ ملنگا (کپتان)، کوسال پریرا، کوسال مینڈس، دنشکا گوناتھلکا، اوشکا فرنینڈو، نروشن ڈکویلا (وکٹ کیپر)، ڈاسن شنکا، شیہان جے سوریا، بھنوکا راجاپکسے، اوشاڈا فرنینڈو، ونندو ہسارنگا، لکشن سینڈکان، نوان پردیپ، لاہیرو کمارا اور اسرو اڈانا، کاسن رجیتھا شامل ہیں۔ سری لنکن ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 27 اکتوبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں