درندگی کی انتہا، آٹھویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی

شیخوپورہ(سی این پی) پنجاب میں حوا کی ایک اور بیٹی جنسی درندگی کا شکار ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ شیخوپورہ میں پیش آیا، جہاں سولہ سالہ لڑکی سے تین ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں بچی کیساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ میں لڑکی سے مبینہ طور پر 3افرادکی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ڈی پی اوشیخوپورہ نے اعلی حکام کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں بتایا کہ پولیس نے 24گھنٹے میں تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان میں شعیب ،اکبراورمحسن شامل ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کم سن بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، چند روز قبل کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا۔بارہ فروری کو صوبہ سندھ کے ضلع میرپور خاص کے علاقے نوکوٹ میں دو خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا، خبر نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا تھا۔گذشتہ سال اکتوبر میں چکوال کے علاقے چوآسیدن شاہ میں ساتویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے ساتھ رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے زیادتی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں