عمران خان کسی پر اور لوگ عمران خان پر بھروسہ نہیں کرتے، مرتضی وہاب

کراچی(سی این پی)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں 85 فیصد خاندانوں میں کوئی نہ کوئی شخص اسٹریٹ کرائمز سے ضرور متاثر ہوا ہوگا۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں سندھ حکومت کی کراچی میں کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے اپنی کارکردگی سے متعلق کہا کہ کراچی والے فیصلہ کریں میں ایڈمنسٹریٹر کیسا ہوں ؟ حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کسی پربھروسہ نہیں کرتے اور لوگ عمران خان پر بھروسہ نہیں کرتے۔مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت 2023 سے پہلے ہی چلی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں