کراچی(سی این پی) جھوٹی خبر پھیلانے پر پانچ سال تک کی سزا ہوگی اور ضمانت بھی نہیں ملے گی، وفاقی وزیر قانون نے خبردار کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ جدید دور میں میڈیا کی بہت اہمیت ہے، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، میڈیا تنقید کرنا چاہتا ہے تو بالکل کرے لیکن فیک نیوز نہیں ہونی چاہیے۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پیکا اور الیکشن کا آرڈیننس جاری ہوگیا ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے تحت کوئی بھی انتخابی مہم چلا سکتا ہے، پیکا والے قانون کی ڈرافٹنگ میں نے کی ہے، جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے یہ قانون ضروری تھا، جھوٹی خبر معاشرے کو نقصان پہنچاتی ہے، معاشرے کی بنیاد جھوٹ پر رکھی جائے تو کیا بنے گا؟۔نیوز کانفرنس میں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اب جھوٹی خبر پھیلانے پر پانچ سال تک کی سزا ہوگی، مرتکب شخص کو ضمانت بھی نہیں ملے گی، کسی کو استثنی حاصل نہیں ہوگا، چھ ماہ میں فیک نیوز کیس کا ٹرائل نہ ہوا تو متعلقہ جج سے پوچھا جائیگا۔وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ وزیراعظم کی ذاتی زندگی سے متعلق باتیں پھیلائی گئیں، انہوں نے صحافیوں سے سوال کیا کہ اگر کوئی آپ سے کہے آپ کی بیگم ناراض ہوکرچلی گئی تو آپ کو کیسالگے گا؟وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے متعلق جھوٹی خبروں میں بھارت کا بڑا ہاتھ ہے، یہ قانون ان لوگوں کے لیے جو پبلک آفس ہولڈر یا سلیبرٹی ہیں۔ آئین میں کہیں دکھا دیں کہ فیک نیوز ٹھیک ہے، پیپلز پارٹی نے اگر اس قانون کو مسترد کر دیا ہے تو کیا وہ فیک نیوز چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کے خلاف گندی زبان استعمال کی گئی، خاتون اول کے حوالے سے طلاق کی خبریں چلائی گئیں، پیکا قانون سب کے لیے ہو گا، یہ ایکٹ آئین سے متصادم نہیں ہے اور ایچ آر سی پی ایسا نہیں کہہ سکتا کہ فیک نیوز ہونی چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے