اپوزیشن اور حکومت ملے ہوئے ہیں،سراج الحق

مٹیاری(سی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت کا معاشی پلان پہلے دن ہی ناکام ہوگیا، اعلان کیا کہ وزیر اعظم بنوں گا، باہر سے 2 سو ارب ڈالر لائوں گا، سو ارب قرضہ میں دوں گا، 100 ارب یہاں عوام پر لگائوں گا۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال میں 31 ہزار ارب کا قرضہ 50 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔سراج الحق نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو تجویز ہے کہ عدم اعتماد بے شک لے آئیں یہ آئینی طریقہ ہے، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری ایک اسٹیج پر آکر بہن بھائی بن جاتے ہیں، مریم نواز اور بلاول بھٹو اگلے دن ایک دوسرے کے خلاف بیان دیتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اپوزیشن کی آپس کی لڑائی عوام کے لیے نہیں بلکہ مفادات کے لیے ہے، جب مفادات ہوں تو ایک ہو جاتے ہیں اور مفادات نہ ہوں تو لڑتے ہیں، اپوزیشن اور حکومت ملے ہوئے ہیں۔کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ صحافی اطہر متین قتل نہیں شہید ہوا، کسی کو بچانے کے لیے گولی کھائی، اس وقت کراچی کے کرائم میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے، یہی حال لاہور کا ہے، پورا پاکستان ایک کشتی ہے، تمام اپوزیشن ایک ہے تو پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہی ہے، سینٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے لیکن حکومت ہر بل پاس کرواتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں