اسلام آباد(سی این پی) پی پی ایل نے صوبہ سندھ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ، موہر ون کنویں سے یومیہ 14.3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)نے سندھ کے لطیف بلاک موہرون پر گیس دریافت کر لی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لطیف بلاک موہر ۔ون کنویں کی بارہ ہزار ایک سو گیارہ فٹ گہرائی تک کھودائی کی گئی ہے جس میں یومیہ چودہ اعشاریہ تین ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی.اعلامیے میں کہا ہے کہ لطیف بلاک موہرون کی دریافت جوائنٹ وینچر کانتیجہ ہے، دریافت سے ملک کی توانائی کی ضرورت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔پی پی ایل کے مطابق منصوبے میں پی پی ایل ، ای این آئی ،یوای پی ایل کے 33.3 فیصد کے شیئرز ہیں۔یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے۔او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ جندران ایکس۔ون کنویں سے یومیہ 2.391 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس دریافت ہوئی ہے۔جندران ویسٹ کنویں کو 1627 میٹر گہرائی تک کھودا گیا تھا۔ او جی سی ایل نے 19 مئی 2021 کو جندران کنواں ایکس۔ون کی کھدائی شروع کی تھی۔
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ