کراچی،گھریلوملازمائیں گھر والوں کو نشہ آور چائے پلاکر گھر کا صفایا کرگئیں

کراچی(سی این پی)گلشن اقبال میں گھریلو ملازمائیں گھر والوں کو نشہ آور چیز پلاکر گھر کا صفایا کرگئیں۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن ا قبال بلاک 13 ڈی میں گھر میں کام کرنے والی ماں بیٹی نے گھر میں چوری کی اور فرار ہوگئیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ خواتین ملزمان نے گھر میں موجود افرادکو نشہ آور چائے پلاکر واردات کی۔پولیس کے مطابق واقعہ 19 فروری کو پیش آیا جس کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، واردات میں خواتین ملزمان 10 تولے سونے کی انگوٹھیاں، بالیاں، سونے کے 8 سیٹ، 12 چوڑیاں، سونے کی قیمتی 2 گھڑیاں اور ہزاروں روپے کیش بھی لے گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں