آج اپوزیشن سے بھی کہتا ہوں گھبرانا نہیں ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب حکومت آئی تو اپنی کابینہ کو کہتا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے آج اپوزیشن کو بھی کہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں ہے۔اسلام آباد میں ای تجارت پورٹل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی توآئی ٹی سیکٹراورنوجوانوں پرخاص توجہ دی، آج ٓئی ٹی سیکٹرمیں بہت سےلوگ ارب پتی بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کی ترقی کی وجہ دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جارہی ہے، آئی ٹی سیکٹرمیں پونے4ارب کی برآمدات ہوگئی پاکستان50 ارب روپےکی آئی ٹی کی برآمدکرسکتاہے۔عمران خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے انقلاب سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، نوجوانوں کے لیے رکاوٹیں ہٹاکر انہیں سہولتیں فراہم کریں گے۔بل گیٹس جیسےانسان بہت خوش قسمت ہوتےہیں جو کہتے ہیں ہم نےبہت پیسہ کمالیااب عوام پرخرچ کرینگے، بل گیٹس نےپاکستان میں پولیوکےخاتمےکیلئےبھرپورمددکی، ان کے پاکستان میں کیا مفادات ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں