ملک غیریقینی صورتحال سے امن کی طرف جارہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (سی این پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کا کہناہے کہ آپریشن ردالفساد کو آج پانچ سال مکمل ہوگئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ آپریشن ردالفساد کا مقصد ملک سے دہشتگردی کا قلع قمع کرنا ہے اور اس کا واحد مقصد پاکستان کے لوگوں کی حفاظت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک غیریقینی صورتحال سے امن کی طرف جارہا ہے اور آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل ہونے پر آرمی چیف نے کہا کہ ردالفسادکی کامیابیاں صرف شہداکے خون اور عوام کے جذبے سے ممکن ہوئیں، ہم اپنے شہدا کی عظیم قربانیوں اور قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں