اسلام آباد(سی این پی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ نواز اور زرداری سے بات اب بلاول اور مریم پر آچکی ہے، تاریخیں بہت دیکھ چکے یہ بھی دیکھ لیں گے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے شماریات بیورو میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف شماریات کو نیشنل مردم شماری کوآرڈی نیشن سنٹر پر مبارکباد دیتا ہوں، اچھی فیصلہ سازی کے لئے اچھے ڈیٹا کی دستیابی ضروری ہوتی ہے، ملک کے آئندہ کی منصوبہ بندی کے لئے مردم شماری ضروری ہوتی ہے، جدید ٹیکنالوجی کے باوجود مردم شماری کبھی دس کبھی پندرہ سال بعد ہوتی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے بعد الزام لگنا شروع ہوجاتے ہیں، اتنے اہم کام کے لئے ضروری ہے دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کریں، این سی او سی میں جدید ٹیکنالوجی کے باعث فوری جلد انفارمیشن مل جاتی تھی، نیشنل کوارڈینیشن سنٹر میں وفاق اور صوبائی اکائیاں ایک جگہ بیٹھیں گی، جو انفارمیشن ہو اس کو میڈیا کے ساتھ شئیر کریں، کوئی چیز چھپائی نہ جائے، اعتماد کی فضا جتنی بہتر ہوگی ملک کے لئے اتنا زیادہ بہتر ہوگا، پارلیمان کو اس مردم شماری کے حوالے سے اعتماد میں لینا ہوگا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس مردم شماری میں فوج کا کردار سیکورٹی کا ہوگا، تقریبا دس ارب لاگت کا سافٹ وئیر، ہارڈ وئیر خریدا جائے گا، اس سال مئی جون میں پائلٹ ٹیسٹ ہوگا، مردم شماری کے لئے شناختی کارڈ کی شرط نہیں ہوگی، آئی ٹی کے تمام ادارے اس مردم شماری کے عمل میں شامل ہیں، اس عمل میں ہیکنگ کا کوئی خطرہ نہیں، 98 فیصد ڈیجیٹل عمل ہوگا، مردم شماری کے عمل پر سنجیدہ اعتراضات اٹھائے گے تو اسکا جواب دیں گے، ہماری عوام کو گلہ ہوتا ہے دیوانی مقدمات میں فیصلہ نہیں ہوتا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے