روس سے تنازع، یوکرین کے سفیر کی وزیراعظم عمران خان سے کردار ادا کرنے کی درخواست

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان میں یوکرین کے سفیر نے روس کے ساتھ کشیدگی پر وزیراعظم عمران خان سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔پاکستان میں یوکرین کے سفیر مارکیان چوچک نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ روس یوکرین پرحملہ کرکے قبضہ کرنا چاہتا ہے اور جنگ کے بہانے بناکر فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔یوکرین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور وزیراعظم عمران خان دورہ روس میں روسی قیادت کے ساتھ معاملہ اٹھائیں، پاکستان جوہری طاقت ہے اسے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔مارکیان کا کہنا تھا کہ روسی حملے سے پوری دنیا میں کشیدگی پھیل جائے گی لہذا روس تمام تصفیہ طلب مسائل کا بات چیت سے حل نکالے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں