واشنگٹن(سی این پی)یوکرین سے کشیدگی پر امریکا کے صدر جو بائیڈن نے روس کے کئی اداروں اور شخصیات پر مالی پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ پابندیاں روس کے یوکرین پر حملے کی شروعات ہیں، روس سے جنگ کا کوئی ارادہ نہیں لیکن امریکا اور اس کے اتحادی نیٹو حدود کے ہر انچ کا دفاع کریں گے۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے یوکرین کا ایک بڑا حصہ الگ کرنے کا اعلان، روسی حملے کا آغاز ہے، یوکرین کو دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھیں گے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ساتھ شیڈول ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے جنگ کے اعلان کے بعد ملاقات کا کوئی مقصد نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کا کہنا ہے یوکرین پر حملہ نہ ہوا تو امریکی اور روسی وزرائے خارجہ آئندہ ہفتے ملاقات کریں گے۔برطانیہ اور یورپی یونین کے بعد کینیڈا اور جاپان نے بھی روس کے خلاف پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔امریکا اور یوکرین نے جرمنی کی جانب سے روس سے گیس کی فراہمی کے منصوبے نورڈ اسٹریم 2 کو روکنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ چین نے متعلقہ فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی