اسلام آباد(سی این پی)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے حکومت مخالف تحریک کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان بات چیت فضل الرحمان اور آصف زرداری ملاقات کے بعد ہوئی ، جس میں مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو آصف علی زرداری سے ملاقات اور عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالیسیاقدامات پراعتماد میں لیا۔ملاقات میں حکومت کے خلاف مشترکہ جدو جہد کے حوالے سے بات کی گئی اور فضل الرحمان نے نواز شریف کو آصف زرداری کی تجاویز سے آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں رہنمائوں نے حکومت مخالف تحریک کو مزیدتیز کرنے اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر اتفاق کیا۔خیال رہے سابق صدر آصف زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کی کہانی سامنے آئی تھی ، ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے تجویز دی کہ پہلے وزیراعلی پنجاب کیخلاف عدم اعتماد لانی چاہیے تاہم عدم اعتماد پہلے کہاں لائی جائے ، اس معاملے پر مولانا اور آصف زرداری میں اتفاق نہ ہوسکا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر آصف زرداری آج شہباز شریف سے مشاورت کریں گے جبکہ ن لیگ کی اتحادیوں کے بجائے ناراض ارکان کو ملانے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ لیگی رہنمائوں کے مطابق20سے22ناراض حکومتی ارکان نے حمایت کایقین دلایا، ناراض ارکان کی حمایت کے بعد اپوزیشن کو اتحادیوں کو توڑنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔مولانا اور زرداری نے رائے دی ہے کہ ناراض ارکان کی حمایت سے عدم اعتماد متنازع ہوسکتی ہے، عدم اعتماد کیلئے اتحادیوں کوساتھ ملانا چاہیے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا اور زرداری نے حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے جاری رکھنے سمیت عدم اعتماد ،لانگ مارچ پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ