پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک انتقال کر گئے

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔رحمان ملک کے پھیپھڑے کوروناکی وجہ سے متاثر ہوئے تھے اور رحمان ملک نجی اسپتال میں کئی روزسے وینٹی لیٹرپرتھے۔2008 سے 2013 تک وفاقی وزیر داخلہ رہنے والے سینیٹر رحمان ملک نے سوگواروں میں بیوہ اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔رحمان ملک کو بینظیر بھٹو کے بہت قریب سمجھا جاتا تھا اور انہوں نے میثاق جمہوریت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔یونیورسٹی آف کراچی نے رحمان ملک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی تھی جبکہ رحمان ملک کو بہترین کارکردگی پر حکومت پاکستان نے ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے بھی نوازا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ، مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری نے رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارنے بھی سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں