خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شاہی فرمان جاری

ریاض(سی این پی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیا شاہی فرمان جاری کردیا ہے جس کے تحت ججوں کی ترقیاں ہوئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے ادارے احتساب (دیوان المظالم)میں پندرہ ججوں کے تقرر اور ترقی کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ادرہ احتساب کے سربراہ ڈاکٹر خالد الیوسف نے کہا کہ پانچ ججوں کو اپیل کورٹ کے سربراہ اور چار کو سیکریٹری کورٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ چھ ججوں کا تقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ججوں کی ترقی اور تقر کے شاہی فرمان کی بدولت ادارہ احتساب کی کارکردگی بہتر اور موثر ہوگی۔ڈاکٹر خالد الیوسف نے مزید کہا کہ محکمہ جاتی عدالت کی کارکردگی کو موثر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامت پر شاہ سلمان اوور ولی عہد کے شکر گزار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں