زائد المعیاد اسٹنٹس ڈالنے کا معاملہ ، 21 ڈاکٹرز،19 نرسزاور 2 فارماسسٹس قصور وار قرار

لاہور(سی این پی) پنجاب انسٹیٹیوٹ کارڈیالوجی میں زائد المعیاد اسٹنٹس ڈالنے پر انکوائری کمیٹی نے 21 ڈاکٹرز،19 نرسزاور 2 فارماسسٹس کو قصور وار قرار دیتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کردی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو زائد المعیاد اسٹنٹس ڈالنے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی انکوائری کمیٹی نے 21 ڈاکٹرز،19 نرسزاور 2 فارمسسٹس کو قصور وار قرار دے دیا۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پربنائی گئی ٹیم کی تحقیقاتی رپورٹ میڈیانے حاصل کرلی ہے ، غفلت کے مرتکب افسران میں گریڈ انیس اور بیس کے پروفیسرز بھی شامل ہیں۔تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر وزیراعلی پنجاب نے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے اور ذمہ دار تمام افراد کو چودہ روز کے اندر اپنے دفاع میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکریٹری ہیلتھ پنجاب نے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں کہا ہے کہ جواب جمع نہ کرانے والوں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔یاد رہے پی آئی سی عملے نے مارچ 2021 سے اپریل 2021 کے دوران سینتیس ایکسپائراسٹنٹ ڈالے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں